764

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ کی دفترخارجہ طلبی،پاکستان کا ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی پر احتجاج

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے بچے کی شہادت پر احتجاج کیا۔
دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفترخارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے بچے کی شہادت پر شدید احتجاج کیا گیا۔
ڈی جی جنوبی ایشیا و سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی پیش کیا جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کرررہا ہے، رواں برس کے صرف ڈیڑھ ماہ میں ہی 335 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزیاں کی جا چکی ہیں جس میں 15 بے گناہ شہری شہید اور 65 افراد زخمی ہوئے۔
ترجمان دفترخارجہ نے مراسلے میں کہا ہے کہ 15 فروری کو بھی بھارتی فورسز نے بچوں کی سکول وین کو نشانہ بنایا تھا جس میں گاڑی کا ڈرائیور شہید ہوا، معصوم شہریوں بالخصوص بچوں کو نشانہ بنایا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے اور بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی علاقائی امن کے لئے خطرہ ہے۔ بھارت سیز فائر معاہدے کا احترام کرے اور خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے اور اقوامِ متحدہ کے ملٹری آبزرور گروپ کو کام کرنے کی اجازت دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں