ممبئی: ہر سال 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین منایاجاتا ہے، خواتین معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اور یہ دن منانے کا مقصد ہی خواتین کی معاشرے میں خدمات کو سراہنا ہوتا ہے، بالی ووڈ اسٹارزنے بھی اس دن پر خواتین کی اہمیت اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے دل چھولینے والے خوبصورت پیغامات شیئر کیے ہیں۔
اداکارہ کترینہ کیف نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنی والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مضبوط ترین خاتون قراردیااور کہا ان کی والدہ بہترین خاتون ہیں جنہوں نے اپنی زندگی دوسروں کی خدمت کرنے میں گزار دی۔
امیتابھ بچن نے اپنی اہلیہ جیابچن، بیٹی شوئینا نندااور بہو ایشوریا رائے بچن کی تصایر شیئر کیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ”بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو“ مہم کا حوالہ دیتے ہوئے تمام لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا اس بات کا دھیان رکھیئے کہ آپ کی کمیونٹی میں موجود ہر لڑکی کے پاس صحت کی وہی تمام سہولیات ہیں جو لڑکوں کو حاصل ہیں۔
T 2736 – Empower our girls !! Support #BetiBachaoBetiPadhao ensure all girls in your community have access to the same health care as boys. #IWD2018
#BetiHaiToJahanHai pic.twitter.com/awGVJuv6xY— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) March 7, 2018
اداکارہ کاجول نے اپنی ایک مزیدار سی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی اور لکھا ”لڑو خاتون کی طرح۔“
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اداکار اکشے کمار نے بھارت کے سب سے بڑے مسئلے یعنی خواتین کیلئے ٹوائلٹ کی عدم دستیابی پر ایک بہت خوبصورت ویڈیو ٹویٹر پرشیئر کرائی جس میں بھارتی وزیر اعظم خواتین کیلئے ٹوائلٹ کی اہمیت پر روشنی ڈال رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس مہم سے جڑنے والی خواتین کی ہمت اور کوششوں کو بھی ویڈیو میں دکھایا گیاہے۔
Kudos to these women champions from across the country for playing a monumental role in motivating their villages and displaying their unending #SwachhShakti. @swachhbharat #WomensDayhttps://t.co/MzYU6nsG1B
— Akshay Kumar (@akshaykumar) March 8, 2018
اداکارہ بپاشا باسو نے خواتین اور لڑکیوں کی مزاحیہ انداز میں رقص کرنے کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ خود بھی رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے نہایت خوبصورت پیغام دیتے ہوئے ”مجھے فخر ہے کہ میری پیدائش ایک عورت کے طور پر ہوئی ہے، میری ماں، بہن، دوستیں اور ہمارے گھر میں 20 سال سے کام کرنے والی خاتون، میری ساتھی اداکارائیں ، سب لوگ ہمیشہ میرا بہت خیال رکھتی ہیں، اس کے علاوہ بہت ساری خواتین ہیں جن سے میں متاثر ہوں، ان میں سے ہر ایک کی زندگی میرے لیے طاقت ہے۔ بپاشا نے کہا ہم کیسے سارے کام ایک ساتھ کرلیتی ہیں ، کیسے ہم تمام کاموں میں اچھی ہیں آج کے دن میں ہم سب خواتین کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتی ہوں، ہمیں یہ دن روزانہ منانا چاہئے۔ خواتین کا عالمی دن مبارک ہو۔“
اداکار انیل کپور نے اس دن بہت ہی خوبصورت پیغام دیتے ہوئے کہا ”خواتین دنیا کی طاقت ہیں۔ اپنی پہلی سانس سے یہ ہماری زندگی کی کہانی کی ہیرو ہوتی ہیں، خواتین صرف دنیا میں ہماری موجودگی کی وجہ نہیں ہوتیں بلکہ ہماری زندگیوں آگے بڑھانے اور چلانے میں ان کا بہت اہم کردار ہوتا ہے۔ خواتین کو وہ تمام چیزیں ملنی چاہئیں جن کی انہیں خواہش ہوتی ہے۔ خواتین کا عالمی دن مبارک ہو۔“
اداکار رتیش دیش مکھ نے خواتین کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا خواتین آپ کو اس دنیا میں لائیں لہٰذا آپ کو کوئی حق نہیں کہ آپ ان کی عزت نہ کریں۔
A woman brought you into this world so you have no right to disrespect one. #HappyWomensDay pic.twitter.com/5zeYnqZMeS
— Riteish Deshmukh (@Riteishd) March 8, 2018
اداکارہ ہماقریشی نے ہر رنگ اور نسل کی خواتین کی تصویر شیئر کی جس پر لکھا تھا ہم تمام خواتین حیرت انگیز ہیں اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا بالکل اس میں کوئی شک نہیں۔
Koi Shaq?? #WonderWomen #HappyWomensDay ❤️👊 pic.twitter.com/dszvidpgT5
— Huma Qureshi (@humasqureshi) March 8, 2018
اداکار اجے دیوگن نے خواتین سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایک شو کے دوران کہا مجھے لگتا ہے خواتین کا عالمی دن صرف خواتین کیلئے نہیں ہے، بلکہ یہ مردوں کیلئے اور ان کی ذہنیت کیلئے ہے، جسے تبدیل ہونے کی ضرورت ہے، خواتین کو تبدیل ہونے کی ضرورت نہیں ہے، خواتین ہر چیز میں پرفیکٹ اور مکمل ہوتی ہیں۔