256

بی آر ٹی مکمل؛ وزیراعظم آج افتتاح کریں گے

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختون خواحکومت نے صوبے میں اقتصادی ترقی کے اہداف کے حصول کے بعد بس ریپیڈ ٹرانزٹ (بی آرٹی) فلیگ شپ پراجیکٹ کو مکمل کرلیا ہے اور آج وزیراعظم اس اہم منصوبے کاافتتاح کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان پشاوربی آرٹی منصوبہ کے افتتاح کے لئے آج ایک روزہ دورہ پر پشاور پہنچیں گے، وزیراعظم چمکنی اسٹیشن سے بی آر ٹی بس منصوبے کا افتتاح کرینگے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل اوروفاقی وزرائ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے جب کہ گورنرخیبرپختون خوا شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محمود خان میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں