479

جمال خان اسٹاف سارجنٹ (ریٹائرڈ)کی ففٹی پلس سینئر کلب میں آمد

ٹورونٹو (پ ر) ستمبر بروز بدھ دوپہر ساڑھے بجے بمقام الصادق سینیز سینٹر کینڈا۔ اسکاربرو میں ففٹی پلس سینیرز کلب کا ایک پر ہجوم اجتماع منعقد ہواجس میں محترم جمال خان سابق اسٹاف سارجنٹ ٹورونٹو پولس اور PEACE آرگنایزیشن کے president نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت فرمائی۔ پروگرام کا آغاز حاجی طحہ فلسطینی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔۔ عائشہ عالم بانی ففٹی پلس سینئرز کلب نے مہمان خصوصی و دیگر شرکاءکا خیر مقدم کرتے ہوے سب کی آمد پر شکریہ و خوشی کا اظہارکیا ۔ان کے بعد مہمان اعزازی ڈاکٹر یاسمین جو کےمقامی ڈاکٹر ہونے کے علاوہ تجربہ کار مشھور سماجی کارکن بھی ہیں نے اپنی سماجی خدمات سے سامعین کو آگاہ کیا انھوں جمال خان سے بہت سے سوالاتبھی کئے جن کا تشفی بخش جواب دیا گیا۔ افضل خان نیر نے نظامت کے فرایض انجام دیتے ہوے مہمان خصوصی جمال خان کا مختصر“ تعارف کراتے ہوے ان سے درخواست کی کہ وہ خود اپنے بارے میں تعارف کرائیں۔ مہمان خصوصی نے ان کی اپنی کینڈا میں آمد ، حصول تعلیم اور پولس میں ملازمت کے حصول کی تمام جد و جہد و واقعات کی تفصیلات بیان کیں۔انھوں نے بتایا کہ انھوں نے محکمہ پولس میں 35 سال ملازمت کی اور 47 سال پولس سے وابستہ رہے۔ انھوں سے ریٹائر ہونے کے بعد بھی پولیس Police Foundation Course کی تعلیم کینیڈین قانون کے مطابق دی۔ اس کورس میں نفسیاٹ سوشیالوجی کرمنالوجی انٹرویو کسطرح دیے جائیں و دیگر معلوماتی مضامین پڑھایے۔ , انھیں ٹرینڈ کیا۔ انھوں نے بتایا وہ رایٹر بھی رہ چکے ان کی ایک کتاب ersonality Development کے نام سے شایع ہو چکی ہے۔ جمال خان نے مزید بتایا کہ وہ PEACE یعنی Elder abuse and community Education نامی تنظیم کے صدر ہیں جوکہ غیر منفعت بخش ادارہ ہے۔جو کہ صحتمند زندگی کی تعلیم دیتا ہےخصوصا” بزرگوں کے لیے۔انھوں نے کہا کہ آپ ان کی ویب سایٹ دیکھیں۔آپ کو جب بھی کویی مشورہ درکار ہو ہم سے رجوع کریں۔ انھوں نے مشورہ دیا کہاس ملک میں رہتے ہوے سب لوگ اپنے آپ کو کینیڈین سمجھیں۔ جمال خان کی دلکش شخصیت نے محفل میں سب کو متاٹر کیا وہ خندہ پیشانی سے سب کے سوالات کا جواب دیتے رہے۔وہ تمام حاضرین میں گھل مل گئے۔ کلب میں حسب دستور گرما گرم دعوت طعام کا انتظام کیا گیا تھا۔ آخر میں ڈاکٹر محبوب عالم نے مہمان خصوصی و دیگر حاضڑین کی شرکت پر شکریہ کا اظہار کیا۔ جانے سے قبل جناب جمال خان نے عائشہ عالم ، منتظمین ففٹی پلس سینئر کلب، افضل خان نیر و تمام حاضرین محفل کا شکریہ ادا کیا۔ اس پروگرام کے انتظامات میں عائشہ عالم کے ساتھ تقریبا سب نے معاونت کی خصوصا”ریحانہ خان ،روشن، شہزاد، قمر ،زلیخا بچیلانی طحہ، شبانہ خان۔علی۔ شرف الدین سعدی وغیرہ ۔ آخر میں فوٹو سیشن ہوا۔اس طرح یہ محفل اختتام پذیر ہوئی جن لوگوں نےاس پروگرام میں شرکت کی ان کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔ اسٹاف سارجنٹ ٹورونٹو پولس (ریٹایرڈ)جمال خان ،ڈاکٹر یاسمین ،ڈاکٹر محبوب عالم ، عایشہ عالم ،زلیخا بچیلانی عبد القیوم بچیلانی، عائشہ، ریحانہ خان، قمر ، شبانہ خان، نورین ڈار، شہزاد، شیرین، شرف الدین سعدی، عبداقادر حکیم ہربل، سراج اسلام، ابو عالم، روشن،زلیخاحسین، حاجی فایض دقاق ، زبیدہ، انیس، صفیہ، صائمہ، فوزیہ، میمونہ، علی۔ افضل خان نیر وغیرہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں