ٹورونٹو (پ ر) مورخہ 17 مارچ 19 20 بروز اتوار بمقام Over Lea Blvd. 45 یونٹ 108 میں تھا رن کلف سینیرز کلب کا ہفتہ وار اجلاس منعقد ہوا جسکی صدارت کلب کے صدر سید شکیل احمد نے فرمایئ۔ اجلاس میں دہشت گردی کی مذمت کے لئے ایک قرار داد منظور کی گیئ۔قرار داد میں کہا گیا کہ دہشت گردی جہاں بھی ہو ہم اس کی مذمت کریں گے۔ حال ہی میں نیوزی لینڈ میں جو دہشت گردی ہویءیہ اجلاس اس کی شدید مذمت کرتا ہے ہم شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ نسیم حسین نے شہدا کے لئے دعائے مغفرت فرماٰئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کلب کے جنرل سکریٹری اظہر بخاری نے کلب کےاراکین سے کہا کہ، ہمیں کلب کے اوقات اور نظم و ضبظ کی پابندی کرنی چاہیئے۔ اجلاس کے اختتام سے قبل ، چائے کے وقفہ میں کافی دلچسپ گفتگو ہویءحاضرین بہت محظوظ ہوئے۔ آخر میں صدر شکیل احمد نے اجلاس برخواست ہونے کا اعلان کیا۔ اجلاس میں کلب کے ایکزیٹیو کمیٹی کے ارکان نے شرکت فرماٰءان کے اسمائے گرامی مندرجہ ذیل ہیں۔ سید شکیل احمد صدر تھارن کلف سینیرز کلب ، اظہر بخاری ، جنرل سیکریٹری ، عبدا لرزاق چشتی جواینٹ سکریٹری ،محمد سلیم خازن اور افضل خان نیر کوآرڈینیٹر۔
622