ریڈیو سن شائن یوں تو پچھلے انیس سالوں سےAM 1650 پر اردو زبان میں تواتر کے ساتھ پروگرام پیش کررہا ہے جو اس چینل پر واحد پاکستانی پروگرام ہے۔ پیش کار اور میربان متانت خان اور ان کی اہلیہ شاہین خان نے پچھلے سال FM 91.9 پر نشریات کا آغاز کیا جو پانچ گھنٹوں کے طویل دورانیہ پر مشتمل ہے اور جو بہت کم عرصہ میں سامعین میں بڑی دلچسپی اور شوق و ذوق سے سنا جارہا ہے۔ ریڈیو کی انتظامیہ نے پہلی سالگرہ کی خوشی میں سامعین کی خواہش کے مد نظر 22 مارچ بروز جمعہ کو ایک شاندار ریڈیائی مشاعرہ کا اہتمام کیا ہے۔ ریڈیو پر نشر ہونے والے اس شاندار مشاعرہ میں شہر کے چند معروف شعراء اور شاعرات شرکت کررہے ہیں۔ جن میں محترمہ ذکیہ غزل‘ ڈاکٹر اسد نصیر‘ جناب سکندر ابولخیر‘ جناب ضیا خالد‘ جناب راشد انور‘ محترمہ سیما نقوی‘ محترمہ اسما وارثی‘ جناب بشارت ریحان کے علاوہ جناب طارق حسین‘ جناب خالد عزیز‘ محترمہ بینا خالد اور جناب وصاف الرب اپنا مزاحیہ اور گدگداتا کلام پیش کرینگے۔ اس دلچسپ مشاعرہ کی نظامت معروف براڈکاسٹر اور شاعر جناب ناظم الدین مقبول اپنے مخصوص انداز میں کرینگے۔ یہ دلچسپ مشاعرہ رات 8 بجے کے بعد پیش کیا جائے گا۔شاعری کے قدر دانوں کے لیے سن شائن ریڈیو کی جانب سے یہ ایک خاص تحفہ ہوگا۔ ریڈیو سن شائن FM 91.9 پر اگر کوئی اپنا پروگرام یا اپنے بزنس اور خدمات کو خود پیش کرنا چاہے تو بزنس کی ترقی اور ہزاروں سامعین تک اپنی آواز پہنچانے کے لیے بہت مناسب پیکیج موجود ہیں ۔ خواہش مند خواتین و حضرات 416 825 9275 پر اپنی اولین فرصت میں رابطہ فرمائیں۔
658