721

سعودی ولی عہد گناہوں سے بھرپور منصوبوں سے باز رہیں، القاعدہ کا انتباہ

ریاض (نیوز ڈیسک) القاعدہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو خبردار کیا ہے کہ وہ مملکت میں ’گناہوں والے منصوبے‘ سے گریز کریں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق القاعدہ کے سیٹلائٹ چینل ’مدد نیوز بلیٹن‘ میں جاری بیان میں سعودی ولی عہد کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایسے اقدامات اور منصوبوں سے اجتناب کریں جو ’گناہوں سے بھرپور‘ ہوں۔ بیان میں کہا گیا کہ اصلاحات پسند ولی عہد نے مملکت میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دی، ریسلنگ کے مقابلے منعقد کرائے جو کہ مخلوط تھے اور موسیقی کے بڑے بڑے کنسرٹ کا انعقاد کیا، اس کے ساتھ ساتھ مساجد کے بجائے سنیما گھروں کو آباد کرکے فلمیں دکھانا شروع کیں، ولی عہد کی جانب سے یہ تمام منصوبے گناہوں سے پر± ہیں جو انتہائی قابل مذمت اقدامات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں