پنجاب کےوزیراعلیٰ اور صدر مسلم لیگ ن محمد شہبازشریف نےلی کی چیانگ کو دوسری مدت کیلئےچین کا وزیراعظم منتخب ہونےپر مبارکباد دی ہے اور کہا کہ وزیراعظم لی کی چیانگ کے دور ِاقتدار میں پاک چین دوستی تاریخی تعلقات میں ڈھل چکی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےچینی وزیراعظم کیلئےنیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دوسری مدت کیلئے انتخاب ان کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا عکاس ہے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ لی کی چیانگ نے قلیل عرصےمیں چین کو دنیا کی مضبوط معیشت بنا دیا ہے، ان کےوڑن ،عزم اور محنت کےبل بوتےپر چین دفاعی قوت بن کر ابھرا ہے۔
انہوں نےکہاکہ چین پاکستان کا بااعتماد اور مخلص دوست ہےجس نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے، دونوں ممالک عالمی امور، امن پسندی اور باہمی احترام کے حوالے سےیکساں موقف رکھتے ہیں۔