658

عامر خان نے کولمبین باکسر سیموئیل ورگاس کو شکست دے دی

برمنگھم: پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے حریف کولمبین باکسر سیموئیل ورگاس کو شکست دے دی۔
برطانیہ کے شہر برمنگھم میں کھیلے گئے باکسنگ میچ میں پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے حریف کولمبین باکسر سیموئیل ورگاس کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ عامر خان اور سیموئیل ورگاس کی فائٹ میں 12 راو¿نڈز کھیلے گئے اور عامر خان تمام 12 راو¿نڈز میں حریف باکسر سیموئیل ورگاس پر حاوی رہے۔
باکسر عامر خان کی جیت کا فیصلہ پوائنٹس کی بنیاد کیا گیا جب کہ میچ کے تینوں ججز نے عامر خان کے حق میں فیصلہ دیا۔
واضح رہے کہ مقابلے سے قبل دونوں باکسرز جیت کے لیے پ±رعزم تھے اور دونوں باکسرز کی جانب سے جیت کے دعوے بھی کیے جارہے تھے تاہم عامر خان نے فتح حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں