657

فاٹا سے نومنتخب آزاد سینیٹر مرزا محمد آفریدی کی (ن) لیگ میں شمولیت

اسلام آباد: فاٹا سے نومنتخب آزاد سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے نواز شریف سے ملاقات کے بعد (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔
سینیٹ میں اپنا چیئرمین لانے کے لیے تمام سیاسی جماعتیں جور توڑ کے لیے سرگرم ہیں، اسی حوالے سے اسلام آباد میں راحیل منیر کی رہائش گاہ پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں پارٹی رہنمائوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں راجہ ظفرالحق، مریم اورنگزیب اور مشاہد حسین سید سمیت دیگر پارٹی رہنمائوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں چیئر مین سینیٹ کے لیے اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کے لیے کمیٹی قائم کیے جانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ایک دو روز میں اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کر دے گی۔
دوسری جانب فاٹا سے دو نومنتخب آزاد سینیٹرز شمیم آفریدی اور مرزا محمد آفریدی نے نواز شریف سے ملاقات کی جس میں آزاد سینیٹرمرزا محمد آفریدی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں