549

محفل گروپ آف ٹورانٹو نے پیش کی شامِ غزل اور گیت

پچھلے ہفتے ٹورانٹو کا جانا پہچانا محفل گروپ آف ٹورانٹو نے ایک رنگارنگ پروگرام”شام-ا-غزل اور گیت ” پیش کیا۔۔ اس پروگرام مے ٹورونٹو ، مسی ساگا، مارکھم، برامپٹن، اجکس، سکاربورو اور ہیملٹن سے آے لوگوں نے قریب تین گھنٹوں تک بالی ووڈ کے نئے اور پرانے گیتوں کا مزہ لیا۔۔ لوگوں نے ہر فنکار کو تالیوں سے نواز کر انکی ہمّت افزائی کی۔۔ یہ پروگرام پیس سروسز ، جو سیانسر کی خدمات کرتی ہے ان کے تعارف کے لئے منعقد کیا گیا۔۔ اس پروگرام مے شاز جہانگیر، اسد صدیقی، دینا اور چندا نے گیت اور غزلیں پیش کی۔
محفل گروپ آف ٹورانٹو کے صدر جناب فیروز خان نے مہمانوں کا استقبال کیا — پیس سروسز کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے جناب فیروز خان نے کہا کہ اس تنظیم کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔۔ ہمارے معاشرے کو ایسی اور تنظیموں کی ضرورت ہے۔۔ جناب جمال خان ، جو پیس سروسز کے صدر ہیں اور ٹورانٹو پولیس کے ریٹائرڈ افسر بھی ہیں ، نے کہا کہ ہم جو خدمات کر رہے ہیں اس کا فیض زیادہ لوگوں تک پہنچانے میں ہمارے ساتھ تعاون کیا جائے۔۔ اس تنظیم کے ساتھ جڑے جناب فیروز خان کا انہوں نے شکریہ ادا کیا۔۔ پیس سروسز کی طرف سے جناب فیروز خان صاحب کو ان کی خدمات کے لئے ایک شیلڈ دے کر نوازا گیا۔
محفل گروپ آف ٹوراٹو کے صدر جناب فیروز خان نے اس پروگرام کے لئے ساتھ دینے والے ہر فرد کا شکریہ ادا کیا۔۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی تنظیم چھوٹا یا بڑا پروگرام کرانا چاہے تو وہ ان سے 3854-473-416 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ ہم اپنی خدمات بلکل مفت میں دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں