واشنگٹن: امریکا اورشمالی کوریا میں کشیدگی اختتام کی طرف بڑھنے لگی اوردونوں ہی ممالک کے درمیان اب جمی ہوئی برف پگھلتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ جلد معاہدہ ہو جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرامریکا کے صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ جلد معاہدہ ہو جائے گا، شمالی کوریا کے ساتھ ہونے والا معاہدہ دنیا کیلئے فائدہ مند ہوگا جب کہ تاحال ملاقات کے لیے وقت اورجگہ کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔
The deal with North Korea is very much in the making and will be, if completed, a very good one for the World. Time and place to be determined.
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) March 10, 2018
اب تک امریکا کے کسی بھی صدرکی شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کی یہ پہلی ملاقات ہوگی جوبہت اہم تصور کی جارہی ہے۔
گزشتہ روزشمالی کوریا کے سربراہ کی جانب سے ڈونلد ٹرمپ کو ملاقات کے لیے پیشکش کی گئی تھی، جسے امریکی صدرکی جانب سے بھی قبول کرلیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ امریکا نے بھی شمالی کوریا سے مذاکرات کرنے میں دلچسپی ظاہرکی تھی مگر انہوں نے شمالی کوریا کی جوہری ہتھیاروں سے دستبرداری کی شرط عائد کی تھی جسے شمالی کوریا کی جانب سے مسترد کردیا گیا تھا۔