74

مشہور گائیک سجاد علی کا تاریخی شو، کمیونٹی کو ماضی کی یاد دلادی

(رپورٹ: پاکستان ٹائمز)
پاکستان کے مشہور پاپ سنگر سجاد علی 16 سال کے بعد کینیڈا آئے اور انہوں نے اپنی بہترین پرفارمنس کے ذریعہ اپنے تمام البم کو لوگوں کے دلوں میں تازہ کردیا۔ کمیونٹی کا کہنا تھا کہ عرصہ دراز کے بعد انہوں نے کوئی میوزیکل کنسرٹ بھرپور طریقہ سے انجوائے کیا ہے۔ سجاد علی اپنے دو صاحبزادوں کے ہمراہ اس شو میں پرفارم کرنے آئے تھے تاہم سجاد علی نے جس انداز سے شو پیش کیا، کہیں یہ محسوس نہیں ہو سکا کہ اسٹیج پر موجود سجاد علی اور 30 سال قبل پرفارم کرنے والے سجاد علی میں کوئی فرق ہے۔ وہی پھرتی، وہی انرجی اور وہی پبلک کو ساتھ لے کر چلنے کا پرانا انداز۔ اوک ول کا میٹنگ ہاﺅس آڈیٹوریم پبلک سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور کورڈور میں بھی شائقین کی لائنیں شو کی کامیابی کی ضمانت بنیں۔ کافی لوگ جگہ نہ ہونے کے سبب اور “Sold Out” شو کی وجہ سے ٹکٹیں حاصل نہ کر سکے اور مایوس لوٹ گئے۔ سجاد علی صرف ڈیڑھ گھنٹہ اسٹیج پر رہے مگر اس ڈیڑھ گھنٹہ میں شائقین کی نظریں اسٹیج سے نہ ہٹ سکیں اور نہ ہی کوئی چائے کافی کے لئے باہر گیا بلکہ کمیونٹی نے جم کر شو انجوائے کیا اور اس شو کو بہترین قرار دیا۔ اس شو کی خاص بات یہ رہی کہ اسے بہترین طریقہ سے مو شیخ اور شیراز حسین کی ٹیم نے آرگنائز کیا۔ مہمانوں اور میڈیا کو نہایت تعظیم سے خوش آمدید کہا گیا۔ شو کا آغاز مشہور اینکر مہوش وقار نے اپنی خوبصورت شخصیت سے کیا اور یوں یہ شو کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ گیا۔ ہم آرگنائزر مو شیخ اور شیراز حسین کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں