764

معذوروں کے لیے ’گوگل میپ‘

لندن: گوگل نے وہیل چیئر استعمال کرنے والے معذور افراد کی رہنمائی کےلیے ” گوگل میپ“ میں ایک نیا آپشن متعارف کرادیا ہے جس کی مدد سے معذور افراد ایسا راستہ جان سکیں گے جہاں انہیں آمد و رفت میں کسی قسم کی دشورای کا سامنا نہ ہو۔

گوگل نے معذور افراد کی رہنمائی کےلیے ” گوگل میپ“ میں خصوصی تبدیلی کرتے ہوئے ایک نیا آپشن متعارف کرادیا ہے جس کی مدد سے معذور افراد ٹرینوں، بسوں اور ایئرپورٹ تک رسائی اور اپنی منزل تک پہنچنے کےلیے ایسا راستہ معلوم کرسکتے ہیں جہاں آمد و رفت میں معذوروں کو کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوگا۔

گوگل نے ابتدائی طور پر وہیل چیئر استعمال کرنے والے افراد کے مقرر کردہ راستوں سے متعلق گوگل میپ کی سہولت لندن، نیویارک، ٹوکیو، میکسیکو، بوسٹن اور سڈنی میں پیش کی ہے۔ اس میپ کے ذریعے معذور افراد شہر کے مراکز، ریلوے اسٹیشن، ہوائی اڈے اور اہم مقامات تک جانے کےلیے آسان اور محفوظ راستے جان سکیں گے جو حکومت کی جانب سے معذوروں کےلیے مخصوص کیے گئے ہیں یا ایسے ہیں جہاں سے وہیل چیئر بہ آسانی گزرسکتی ہے۔

گوگل میپ کی پروڈکٹ مینیجر ریو آکاسکا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم شہر میں کام کرنے والی دیگر ٹرانزٹ ایجنسیز سے بھی بات کررہے ہیں تاکہ ایسے راستوں کا تعین کرسکیں جو معذور افراد بہ ا?سانی استعمال کرسکیں اور انہیں اپنی منزل تک پہنچنے کےلیے ہجوم یا دیگر رکاوٹوں کا سامنا نہ ہو۔

معذوروں کو ان کی سہولت کے تحت راستوں کی رہنمائی کرنے والے گوگل میپ پر منزل کا نام لکھ کر ’ڈائریکشن‘ کا آپشن منتخب کرکے ٹرانسپورٹیشن آئیکن کا آپشن منتخب کیجیے جس کے رُوٹ سیکشن میں ”وہیل چیئر ایکسیس ایبل“ کا آپشن موجود ہے۔ اسے منتخب کرنے کے بعد گوگل منزلِ مقصود تک پہنچنے کےلیے معذور افراد کی رہنمائی کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں