706

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 5 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر (نیوز ڈیسک) ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی سے مزید 5 کشمیری نوجوان شہید کردیئے گئے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے جاری بربریت اوراشتعال انگیزی دن بدن بڑھتی ہی جارہی ہے۔ اب ایک بارپھربھارتی فورسزنے ضلع کپواڑہ میں آپریشن کے دوران 5 نوجوانوں کوگرفتارکیا اورپھرفائرنگ کرکے شہید کردیا۔
نوجوانوں کی شہادت کے بعد جنت نظیروادی مکمل طورپرسوگوارہے جب کہ ضلع بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا، مظاہرین نے بھارتی فوج کے خلاف نعرے بازی کی جب کہ فوج نے مظاہرین کومنتشرکرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اورہوئی فائرنگ بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں