758

منسٹر صاحب کو الفاظ کا چناو¿ سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے، نرگس اور میگھا کا ردعمل

لاہور: اداکارہ نرگس اور میگھا نے صوبائی وزیراطلاعات وثقافت فیاض الحسن کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں الفاظ کا چناو¿ سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کی جانب سے مختلف پروگراموں میں نامناسب زبان استعمال کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ سیاستدانوں سمیت اداکاراو¿ں کے حوالے سے بھی نامناسب زبان استعمال کررہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں فیاض الحسن چوہان نے اداکارہ نرگس اور میگھا کو بھی نشانے پر رکھا، ان کا کہنا تھا کہ میں نرگس کو حاجن بناتا اور میگھا سے 300 روزے رکھواتا۔
اداکارہ میگھا کی جانب سے ایک ویڈیو بیان جاری کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ نئے منسٹر صاحب کو الفاظ کا چناو¿ سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے، میرا نام سوچے سمجھے بغیر لینے والے منسٹر پہلے خود کو دیکھیں، میں شوبز چھوڑ چکی ہوں، اور واحد اسٹیج اداکارہ ہوں جس پر آج تک بین نہیں لگا۔ میگھا کا کہنا تھا کہ وزیرثقافت کو کوئی حق نہیں کہ وہ ملک کی نامور اداکاراو¿ں کو یوں بدنام کریں، افسوس ہے کہ وزیرصاحب کی تقریر سن کر کوئی کچھ نہ بولا، وزیراعلیٰ سے گزارش ہے کہ وزیرثقافت سے پوچھیں کہ وہ میرا نام کس زمرے میں لے رہے ہیں۔
دوسری جانب ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے اداکارہ نرگس کا کہنا تھا کہ میں شوبز کو مکمل طور پر خیرباد کہہ کر ہنسی خوشی زندگی گزار رہی ہوں، وزیر صاحب اپنے الفاظ کا چناو¿ درست کریں کیوں کہ ہر شخص عزت دار ہے اور عزت دار شخص قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں