اسلام آباد: ڈاکٹر عارف علوی نے صدر مملکت کا حلف اٹھالیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے 13 ویں صدر عارف علوی نے ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے نومنتخب صدر عارف علوی سے حلف لیا۔ تقریب میں وزیر اعظم عمران خان، مسلح افواج کے سربراہان، غیر ملکی سفرائ، وفاقی وزراءاور سیاسی قیادت نے شرکت کی۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی صدر کی تقریب حلف برداری میں مدعو تھے۔ سبکدوش صدر ممنون حسین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ ایوان صدر ذرائع کے مطابق تقریب حلف برداری میں مہمانوں کی تواضع سادگی کے ساتھ چائے، بسکٹ سے کی گئی۔
592