791

نیشنل ریفائنری کراچی سے بہ جنبش قلم پرانے ملازمین کی برطرفی توجہ کی طالب ہے

کراچی (پاکستان ٹائمز) نیشنل ریفائنری کراچی سے حالیہ ماہ میں اچانک 22 سال پرانے ملازمین کو برطرف کردیا گیا اور اس بات پر زور دیا جارہا ہے کہ اگر وہ اپنے بینیفٹ چاہتے ہیں تو اس معاہدے پر دستخط کریں جس کی رو سے وہ کوئی قانونی چارہ جوئی ادارے کے خلاف نہیں کریں گے اور خاموشی سے کئے گئے فیصلہ پر رضا مندی سے گھر چلے جائیں گے ان ملازمین نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے معاملہ کا نوٹس لینے اور انکوائری کرنے کی اپیل کی ہے۔ ان ملازمین کا کہنا ہے کہ نئی کابینہ کے حلف اٹھانے سے قبل عجلت میں یہ برطرفیاں کرکے انتظامیہ نے کن مقاصد کو حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔ گزشتہ 22 سال سے جن ملازمین نے اپنے خون پسینہ سے ادارے کو چلایا انہیں جبری Early Retirment کے لئے کیوں مجبور کیا جارہا ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں