673

وائٹ ہاﺅس نے روس کو سائبر حملوں کا ذمہ دار قرار دیدیا

وائٹ ہاﺅس نے باقاعدہ طور پر روس کو سائبر حملوں کا ذمہ دار قر ار دیدیا، ترجمان وائٹ ہاﺅس کے مطابق سائبر حملے کے بین الاقوامی نتائج نکلیں گے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے جمعرات کے روز باقاعدہ طور پر روس کو سائبر حملوں کا ذمہ دار قر ار دیدیا۔
ترجمان وائٹ ہاﺅس نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ جون 2017ئ میں ان حملوں سے دنیا کا بڑا حصہ متاثرہوا اور عالمی سطح پرکمپیوٹرائزڈ سسٹم غارت ہوگیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ روسی فوج نے جون میں دنیا کی تاریخ کا تباہ کن اور مہنگا ترین سائبر حملہ کیا جس کے باعث بہت سے ممالک کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔ ترجمان وائٹ ہاﺅس نے کہا کہ اس سائبر حملے کے بین الاقوامی نتائج نکلیں گے جبکہ روس پہلے ہی الزامات کی تردید کرچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں