153

وزیراعظم سے ملاقات، بلاول کا بجٹ منظوری کیلئے گرین سگنل

اسلام آباد (فرنٹ ڈیسک) وفاقی بجٹ پر تحفظات کے حوالے سے بات چیف کیلئے مدعو کئے گئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات ہو ئی، جس میں وزیراعظم نے تمام تحفظات دور کرنے جبکہ بلاول نے بجٹ کی منظوری میں تعاون کی یقین دہانی کرائی،دونوں رہنماو¿ں کے مابین ہونیو ا لی ملاقات کے دوران بیشتر نکات سے اتفاق کیا گیا جبکہ بعض معاملات کے حل کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں،پیپلزپارٹی اور حکومت کی کمیٹیاں آج ملاقات کر کے وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کی روشنی میں معاملات کو آ گے بڑھائینگی۔وزیراعظم ہاو¿س کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی، بلاول بھٹو یوسف رضا گیلانی، خورشید شاہ، سینیٹر شیری رحمان، نوید قمر اور راجہ پرویز اشر ف کے ہمراہ وزیر اعظم ہاو¿س پہنچے،بلاول بھٹو نے بجٹ پر اپنی پارٹی کے تحفظات وزیر اعظم کو پیش کیے،ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بلاول بھٹو کو بجٹ کے معاملے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ بلا و ل بھٹو نے بجٹ منظوری میں تعاون کی بھی یقین دہانی کرا ئی،ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے وفاقی بجٹ پر پیپلزپارٹی کو اعتماد میں نہ لینے کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے رکھا اور اعتماد میں نہ لینے پر برہمی کا اظہار بھی کیا اورو ز یر اعظم سے کہا پیپلزپارٹی نے ایک معاہدے کے تحت حکومت کی حمایت کی مگر حکومت اس معاہدے پر عمل نہیں کررہی، اس کے علاوہ پی پی چیئرمین نے پنجاب حکو مت کی جانب سے پیپلزپارٹی کیخلاف کیے گئے اقدامات پر بھی شکوہ کیا اور کہا صوبائی حکومت پنجاب میں پیپلزپارٹی کو محدود کررہی ہے۔وزیراعظم شہباز شر یف نے بلاول بھٹو کے بیشتر نکات سے اتفاق کیا اور معاملات کے حل کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدیں۔ پیپلزپارٹی اور حکومت کی کمیٹیاں آج ملاقات کرکے وزیراعظم اور بلاول بھٹو سے ملاقات کی روشنی میں معاملات کو آگے بڑھائینگی،اس موقع پروزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے قومی سیاسی امور پر بھی گفتگو کی، بجٹ 25-2024 کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کیساتھ مزید مشاورت کی گئی،ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ کمیٹیوں کے ذریعے مزید مشاورت جاری رہے گی، ملاقات مثبت ماحول میں ہوئی، بعد ازاں وز یرا عظم کی طرف سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وفد کے اعزا ز میں عشائیہ بھی دیا گیا،اس موقع پر و ز یراعظم نے کہا معیشت کے حوالے سے مثبت اعشاریے آ رہے ہیں، سٹاک مار کیٹ میں تاریخی تیزی کار و با ری طبقے کی طرف سے بجٹ کی توثیق ہے، ملکی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلا ح و بہبود کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہے، نئے مالی سال کے بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایا ز صادق،نائب وزیراعظم و وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصو بہ بندی احسن اقبال وفاقی وزیر خز ا نہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ، وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثناءاللہ، وزیر مملکت خزانہ و محصولات علی پرویز ملک اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے۔یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو عید الاضحی کی مبارک باد کیلئے فون کر کے بجٹ سے متعلق تحفظات پر بات چیت کیلئے انہیں مدعو کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں