اسلام آباد: ایک طرف جہاں پاکستان بھارت کی طرف امن کا ہاتھ بڑھا رہا ہے اور بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکالنا چاپتا ہے وہیں دوسری جانب بھارت اپنی دراندازی جاری رکھے ہوئے ہے۔ پاک فوج نے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والا ایک اور بھارتی ڈرون طیارہ مار گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون ایل او سی کے قریب گرایا گیا، ڈی جی آیس پی آر کے مطابق بھارتی ڈرون رکھ چکری سیکٹر میں 150میٹر پاکستانی حدود میں تھا جسے پاک فوج نے مار گرایا۔ واضح رہے کچھ روز قبل بھی پاک فوج نے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والا ایک اور بھارتی ڈرون طیارہ مار گرایا۔ مقامی ذرائع کے مطابقبھارتی ڈرون کوٹ کٹہڑہ کھوئی رٹہ سیکٹر میں نشانہ بنایا گیا۔
کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی ڈرون آزاد علاقہ میں گ±ھس آیا تھا۔ یاد رہے کہ 26 فروری کی راتبھارتی فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی پر بھارتی طیارے بالاکوٹ کے قریب نصب ہتھیار پھینکتے ہوئے بھاگ نکلے تھے۔ جس کے بعد بدھ کی صبح 27 فروری کو پاک فضائیہ نے بھارت کو سرپرائز دیتے ہوئے بھارت کے دو طیارے مار گرائے جبکہ ایک بھارتی پائلٹ کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔
پاک فوج نے ابھی نندن کو مشتعل ہجوم سے بچایا اور حراست میں لے لیا تھا۔ ابھی نندن کے قبضے سے مختلف سامان بھی برآمد ہوا جس میں ایک پستول، گولیاں نقشے اور دیگر کاغذات شامل تھے۔ ابھی نندن پاک فوج کی زیر حراست رہا جہاں اسے کے ساتھ مہذب سلوک روا رکھا گیا جس کا اعتراف بھارتی پائلٹ نے جاری کردہ ویڈیو میں بھی کیا۔
589