ٹورنٹو (پاکستان ٹائمز) پی ٹی آئی ٹائیگرز اور پی ٹی آئی لوکل چیپٹر کے عہدیداران نے مسی ساگا کے مقامی بینکوئیٹ ہال میں ایک پروگرام ترتیب دیا۔ جس میں کمیونٹی کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا اور لوگوں نے رات گئے تک ملی نغموں کو انجوائے کیا۔ مہمانوں میں عظیم رضوی ان کی اہلیہ اور دیگر عمائدین شہر نے شرکت کی۔ پی ٹی آئی ٹائیگرز کی جانب سے اس پروگرام کو مشتاق خان اور ان کی اہلیہ نگہت بخش نے ترتیب دیا تھا۔ اس پروگرام کی خوبصورتی میں اس وقت چار چاند لگ گئے جب چھوٹے چھوٹے بچوں نے ہاتھوں میں پاکستان کے جھنڈے لے کر پاکستان کا ترانہ پڑھا۔ پاکستان ٹائمز اور ٹائمز ٹی وی کی جانب سے مشتاق خان اور ان کی ٹیم کو مبارکباد۔
413