631

کراچی: فرضی کھاتوں سے 52 ارب کی جائیدادیں خریدنے کا انکشاف، 300 پاکستانیوں کے دبئی میں اربوں کے اثاثے

اسلام آباد: کراچی میں جعلی اکاﺅنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ اور فرضی کھاتوں سے 52 ارب روپے کی جائیدادیں خریدنے کا انکشاف ہوا ہے۔ جعلی اکاﺅنٹس سے یہ پلاٹ کراچی کے مہنگے ترین علاقے کلفٹن میں خریدے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق 10 ارب سے زائد پلاٹوں کے لئے قوانین کی خلاف ورزی کی گئی، باغ ابن قاسم سے متصل پلاٹ نمبر 5 اور پلاٹ نمبر 6 کا انضمام غیر قانونی طریقے سے کیا گیا۔ جے آئی ٹی نے خریدے گئے پلاٹوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ دوسری جانب 300 پاکستانیوں کی دبئی میں اربوں روپے کی جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے۔ پہلے مرحلے میں 86 اہم شخصیات کو نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان افراد سے پیسے کمانے اور بیرون ملک منتقل کرنے سے متعلق پوچھا جائے گا۔ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز نے جائیداد رکھنے والے افراد کی فہرستیں اپنے تمام علاقائی دفاتر کو فراہم کردی ہیں۔ ان افراد کے لئے سوال نامہ بھی تیار کر لیا گیا ہے جس میں پوچھا جائے گا کہ پیسہ کہاں سے کمایا اور بیرون ملک کیسے منتقل کیا گیا؟ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق فہرست میں شامل تین سو اہم افراد کے خلاف مرحلہ وار تحقیقات کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں