477

کراچی میں معروف کامیڈین ذاکر مستانہ کو لوٹ لیاگیا

کراچی: کامیڈین ذاکر مستانہ کو کراچی میں ڈاکووں نے نقدی اورموبائل فون سے محروم کردیا۔
کراچی میں خواجہ اجمیر نگری کے علاقے نارتھ کراچی پاور ہاﺅس چورنگی کے الیکٹرک آفس کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوﺅں نے کامیڈین ذاکر مستانہ کو سر راہ اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر نقدی اور موبائل فون سے محروم کر دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ذاکر مستانہ کا کہنا تھا کہ ڈاکو ان کی گاڑی سے چابی بھی نکال کر اپنے ہمراہ لے گئے جس کے باعث وہ اب یہاں سے جا بھی نہیں پا رہے اور نہ ہی موبائل فون ہے کہ کسی سے رابطہ کر سکوں۔
انہوں نے واقعے پر انتظامیہ کی نااہلی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آخر شہری اس طرح سے کب تک سڑکوں پر لٹتے رہیں گے، اسٹریٹ کرمنلز کو کون لگام دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں