29

کراچی میں موسلادھار بارش سے کئی علاقے زیرآب، بجلی گرنے سے 2 نوجوان ہلاک

کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔
کراچی میں لانڈھی، کورنگی، فیڈرل بی ایریا، انڈسٹریل ایریا، شاہ لطیف ٹاو¿ن، بن قاسم، قائد آباد سمیت مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش جاری ہے۔
کئی علاقے زیر آب
نکاسی آب کے موثر انتظامات نہ ہونے کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا۔ شادمان ٹاو¿ن کے اطراف میں صورتحال خوفنک ہوگئی ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق تمام رہائشی آبادی زیر آب آگئی ہے۔
بجلی گرنے اور کرنٹ سے ہلاکتیں
میمن گوٹھ کے علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک ہوگئے۔ ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاو¿ن میں 170 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔
تھرپارکر میں 4 افراد جاں بحق
تھرپارکر سمیت سندھ بھر میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں گرج چمک کے ساتھ تیزبارشوں کا سلسلہ دو روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں