کراچی: بالی ووڈاداکارہ جوہی چاو¿لہ کراچی میں مختصر قیام کے بعد دبئی روانہ ہوگئیں۔
بھارتی فلم انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ جوہی چاو¿لہ نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر اپنی کراچی آمد کی اطلاع دی تھی۔ اداکارہ نے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ لنچ کے لیے بوٹ کلب آئی ہیں اور اس کے بعد وہ ”جوانی پھر نہیں آنی“فلم دیکھنے جائیں گی۔
تاہم اب کراچی کے مختصر دورے کے بعد اداکارہ جوہی چاو¿لہ دبئی روانہ ہوگئی ہیں۔ دبئی روانگی کے وقت ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنے پاکستان آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے رشتے داروں سے ملنے کراچی آئی تھیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے پاکستانی فلم”جوانی پھر نہیں آنی 2“کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا مجھے کراچی میں قیام کے دوران صرف اسی فلم کو دیکھنے کا موقع ملاتھا اور یہ بے حد اچھی فلم ہے۔
واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ جوہی چاو¿لہ کراچی آئی تھیں بلکہ اس سے قبل 2013 اور 2016 میں بھی کراچی آچکی ہیں۔
