شکاگو/ٹورنٹو: پاکستان کے لئے امریکی رویے میں اچانک نرمی، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کی حد درجہ گرم جوشیاں اور پیسوں کی بوریوں کا منہ کھول دینے کا عمل بے معنی نہیں۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کے موقع پر 12 سے 20 ارب ڈالر کے معاہدے متوقع ہیں اور امریکی اشارے پر عرب امارات، سعودی عرب اور قطر بھی انویسٹمنٹ کریں گے، واشنگٹن بھی کوریڈور کا حصہ بنے گا، سب نے مل کر چین سے زیادہ پیسہ لگانے کا پلان بنا رکھا ہے، آئل ریفائنری کے بہانے سعودیہ گوادر کی اراضی خریدنا چاہتا ہے، بیجنگ پریشان، پاکستان کو عقلمندی سے کارڈ کھیلنا ہوں گے۔
