712

کینیڈا میں قائم بھارتی ریستوران میں دھماکا، 15 زخمی

مسی ساگا (نیوز ڈیسک) کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں واقع بھارتی ریستوران میں بم دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے تین کی حالت تشویش ناک ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بمبئی بھیل نامی بھارتی ریستوران میں بم دھماکا مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے کے قریب ہوا، دھماکے کے وقت ریستوران لوگوں سے بھرا ہوا تھا۔ کینیڈا پولیس نے دھماکے کے بعد ریستوران سے فرار ہونے والے دو مشکوک افراد کی تصاویر جاری کردیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دو حملہ آور دیسی ساختہ بم لے کر ریستوران میں داخل ہوئے اور پھر زور دار دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں کم ازکم 15 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں تین کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔ پیل ریجن کی پولیس چیف جینیفر ایوانس کا کہنا ہے کہ فی الحال واقعے میں نفرت انگیزی یا دہشت گردی کا کوئی پہلو سامنے نہیں آیا تاہم تفتیش کے بعد ہی کوئی حتمی وجہ سامنے آسکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں