712

کینیڈا ہمیشہ انسانی حقوق کیلئے آواز اُٹھاتا رہے گا، وزیر مالیات بل مورنو

منگل کے روز مسی ساگا سے ممبر پارلیمنٹ اقراءخالد کے دفتر میں صحافیوں سے ملاقات میں ٹورنٹو کے وزیر مالیات نے کہا کہ ان کا ملک انسانی حقوق کے لئے ہمیشہ آواز اٹھاتا رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں تناﺅ ضرور ہے لیکن ہم چیزوں کو گلوبل سطح پر دیکھ رہے ہیں اور کوشش کررہے ہیں کہ معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرسکیں گو کہ سعودی عرب نے اپنے طالبعلموں کی واپسی، اپنے سفیر کی واپسی، معاشی تعلقات منقطع کرنے کی بات اور سعودی ایئر لائن کی پروازیں کو روکنے کے احکامات جاری کئے ہیں مگر کینیڈا انسانی حقوق کے آگے کسی چیز کو نہیں مانتا اور ہم ان معاملات کو گلوبل ڈپلومیسی کے تناظر میں دیکھتے ہیں۔ ایم پی اقراءخالد کے دفتر میں وزیر مالیات کی آمد کا مقصد رائیڈنگ کے مسائل کو دیکھنا بھی تھا اور یوتھ سے ملاقات بھی ان کے پروگرام میں شامل تھی تاہم انہوں نے امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو تین طرفہ تعلقات کی افادیت پر بھی بات کی اور کہا کہ ان کی حکومت نے کینیڈین فیملیز کے لئے چائیلڈ بینفٹ، ٹیکسز کو کم کرنے، ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے پر بہت کام کیا ہے اور وہ پرامید ہیں کہ 2019/2018ءمیں مزید معاملات میں بہتری لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں