ٹورنٹو: کینیڈا میں جنوری 2017 میں کیوبک میں نمازیوں پر فائرنگ کرکے 6 مسلمانوں کو قتل کرنے پر 40 سال قید کی سزا پانے والے کینیڈین شہری نے اپنی سزا کے خلاف اپیل لانچ کردی، بسونیتی کو 8 فروری کو سزا سنائی گئی تھی، اس نے 29 جنوری 2017 کو گرینڈ ہال سے نماز پڑھ کر نکلنے والے 40 افراد پر فائرنگ کردی تھی، بسونیتی کے وکیل نے کہا جج فرانسس ہاﺅٹ نے غیر قانونی اور غیر منطقی سزا دی ہے جس میں بسونیتی کو پے رول پر رہائی کی درخواست سے بھی روک دیا گیا ہے ، دوسری طرف مسجد کے صدر نے اس سزا کو نرم قرار دیا انہوں نے عدالت سے ملزم کو 150 سال قید کی سزا کی اپیل کی جسے عدالت نے مسترد کردیا تھا۔
608