گوگل لینس کے ڈاو¿ن لوڈ کی تعداد 50 کروڑ سے تجاوز 32

گوگل لینس کے ڈاو¿ن لوڈ کی تعداد 50 کروڑ سے تجاوز

سان فرانسسکو: تجزیہ کاروں کے مطابق گوگل لینس ایک بہت کارآمد ایپ ہے جسے بری طرح نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔ اس کے باوجود ڈاو¿ن لوڈ اورانسٹالیشن کی بات کی جائے تو یہ ایپ 50 کروڑ انسٹالیشن کا ہندسہ عبور کرچکی ہے۔ اس کامیابی میں گوگل لینس کو صرف ڈھائی برس کا عرصہ لگا ہے۔

اگرچہ اس کا تذکرہ کم کم ہوتا ہے لیکن سال 2020 میں اسے دنیا کی دس بہترین اینڈروئڈ ایپس میں شامل کیا گیا تھا۔ گوگل لینس میں آگمینٹڈ ریئلٹی (اے آر) کا طاقتور فیچر ہے جو اطراف کی اشیا کو شناخت کرسکتا ہے۔ یہ ایپ اسکین کرتی ہے، ان کی شناخت کرکے کسی لکھی تحریر کا ترجمہ بھی کرسکتی ہے۔ یہ بچوں کے ہوم ورک میں مدد کرسکتی ہے اور کووڈ 19 کی وبا میں اس سے بہت فائدہ اٹھایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گوگل لینس سے دیکھا جانے والا ٹیکسٹ الفاظ کی صورت میں پڑھا جاسکتا ہ جبکہ کاپی ٹو کمپیوٹر جیسے آپشن سے بھی فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ لینس کے استعمالات یہیں ختم نہیں ہوتے اس کے دیگر فیچرز بھی ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔

اس کے علاوہ لباس اور فرنیچر کی تلاش میں بھی یہ لینس مددگار ثابت ہوسکتا ہے اگر آپ کسی دوسرے ملک میں ہیں تو ایپ سے وہاں کی عمارت یا جگہ کی تصویر لیجئے ایپ فوری طور پر اس کی تفصیلات جاری کردے گی۔ اس کے علاوہ یہ پودوں، جانوروں اور کیڑے مکوڑوں کو بھی شناخت کرسکتی ہے۔

جو بچے ریاضی میں مشکل سے دوچار ہیں، انہیں یہ ایپ کسی مسئلے کے حل کا درجہ بہ درجہ راستہ دکھاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں