امریکی سازش ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں، عمران خان 270

امریکی سازش ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں، عمران خان

اسلام آباد (پاکستان ٹائمز) سابق وزیر اعظم عمران خان نے کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے اعلان کا انتظار کریں اور عوام بھی ان کے اس پیغام کو پھیلائیں تاکہ پاکستان کو چوروں اور ڈاکوﺅں سے بچایا جا سکے۔ موجودہ وزیر اعظم سمیت کابینہ کے 60 ارکان ضمانت پر ہیں مگر آئین کے تحت حلف اٹھا چکے ہیں۔ بجلی، پیٹرول، ڈیزل جو ہم نے سستا کیا، دوبارہ مہنگا کیا جا رہا ہے۔ ان پاکستانی نما امریکی ایجنٹوں کو عوام کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کو وکلاءتنظیم کی جس قدر ضرورت آج ہے پہلے نہیں تھی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کے ساتھ ساتھ ہم عدالتوں میں بھی جائیں گے اس لئے وکالت کے پیشہ سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کی خدمات درکار ہیں۔ انہوں نے پاکستانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی بقاءکا سوال ہے اور فیصلہ کن مرحلہ ہے چنانچہ سب عوام تیار ہو جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں