243

ایدھی فاو¿نڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کورونا وائرس کا شکار

اسلام آباد: معروف فلاحی ادارے ایدھی فاو¿نڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی بھی جان لیوا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
فیصل ایدھی کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آگئی جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ فیصل ایدھی گزشتہ 6 روز سے اسلام آباد میں موجود ہیں اور انہوں نے دوروز پہلے کورونا کا ٹیسٹ کرایا تھا۔
فیصل ایدھی نے حال ہی میں صنعت کاروں کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں کورونا وائرس سے متعلق وزیراعظم ریلیف فنڈ کے لیے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا۔
بعدازاں فیصل ایدھی نے نجی چینل کے پروگرام میں وزیراعظم سے اپنی ملاقات کے بارے میں بتایا کہ وزیراعظم نے انھیں پہچانا ہی نہیں اور ان سے کوئی بات نہیں کی۔
جب سب لوگ اٹھ کر جانے لگے تو ایک صنعتکار نے وزیراعظم سے تعارف کرایا کہ یہ عبدالستار ایدھی کے بیٹے ہیں، جس پر وزیراعظم نے ان سے دروازے پر کھڑے کھڑے آدھے منٹ بات کی۔
فیصل ایدھی نے وزیراعظم سے فلاحی کاموں کے لیے ایدھی فاو¿نڈیشن کی درآمدات پر ٹیکس چھوٹ کی درخواست کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں