547

باکس آفس: بلیک پینتھر ٹاپ پوزیشن پر برقرار

مارول سپر ہیرو ز کا مشہور فکشنل کردار بلیک پینتھر باکس آفس پر چھایا ہوا ہے، مزید گیارہ ارب اٹھانوے کروڑ روپے کما کر ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی۔
ریان کوگلر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم بلیک پینتھر میں مرکزی کردار اداکار چیڈ وِک بوسمین نے ادا کیا ہے ،فلم کی کہانی ایک ایسے بادشاہ کے گِردگھوم رہی ہے جس کی سلطنت میں خانہ جنگی کا آغاز ہو جاتا ہے۔
اپنی حکمرانی برقرار اور سلطنت کو بچانے کے لیے کنگ بلیک پینتھر کا روپ دھار کر سی آئی اے ایجنٹ اور سیکورٹی فورسز کی مدد سے اپنے دشمنوں کا خاتمہ کرنے کیلئے اعلانِ جنگ کر دیتا ہے ،فلم بلیک پینتھر اب تک 62 ارب روپے بٹور چکی ہے۔
معروف اداکارہ اوپرا ونفرے کی سائنس فکشن فنٹیسی فلم کی کہانی 1962 میں شائع ہونے والے ناول ’اے رنکل ان ٹائم‘ سے لی گئی ہے،فلم نےتین دنوں میں تین ارب ستر کروڑ روپے سمیٹے اور دوسرے نمبر پر آگئی۔
فلم کی کہانی ایک 14 سالہ بچی، اس کے بھائی اور ان کی ایک دوست کے گرد گھومتی ہے ،یہ بچی اپنے بھائی اور دوست کے ساتھ مل کر اپنے لاپتا باپ کو ڈھونڈنے کی کوشش کرتی ہیںاور اس دوران انہیں حیران کن تجربات ہوتے ہیںاور وہ کائنات کے حیران کن سیاروں پر پہنچتے ہیں۔ خوف و دہشت سے بھرپور فلم ’دی اسٹرینجرز پرے ایٹ نائٹ ‘ایک ارب پندرہ کروڑ روپے کما کر تیسرے نمبر پر رہی۔
جوہانز رابرٹس کی زیر ہدایت میں بننے والی فلم 2008میں ریلیز ہونے والی فلم دی اسٹرینجرز کا سیکوئل ہے۔
فلم کی کہانی ایک ویران جگہ پر ایک رات قیام کرنے والے خاندان کے گرد گھوم رہی ہے جو پراسرا ر مخلوق کے حملوں سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں، فلم کی کاسٹ میں کرسٹینا ہینڈرکس ،مارٹن ہینڈرسن اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں