403

جیا بچن کے اثاثے 1000کروڑروپے، بھارت کی امیرترین سیاستدان قرار

نئی دہلی: نامور بھارتی اداکارہ اور ایوان بالا کی رکن جیا بچن ایک ہزار کروڑ روپے مالیت کے اثاثوں کے ساتھ بھارت کی امیر ترین سیاستدان قرار پائی ہیں۔

ماضی کی مقبول ترین اداکارہ جیا بچن کا شمار موجودہ دور کی کامیاب سیاستدانوں میں ہوتا ہے۔ وہ کئی برسوں سے سیاسی جماعت سماج وادی پارٹی سے منسلک ہیں۔ چند روز قبل انہوں نے بھارتی ریاست اتر پردیش (یوپی) سے راجیہ سبھا (ایوان بالا ) کی امیدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، جس میں انہوں نے اپنے اثاثے بھی ظاہر کیے، جن کی مالیت کروڑوں میں نہیں اربوں میں ہے۔ کاغذات نامزدگی کے مطابق جیا بچن 1000 کروڑ (تقریباً10 ارب) روپے مالیت کے اثاثوں کے ساتھ بھارت کے امیر ترین سیاستدانوں میں شامل ہوگئی ہیں۔
میڈیا کے مطابق 2014 میں بی جے پی کے رہنما رویندرا کشور سنہا نے اپنے اثاثے ظاہر کیے تھے جن کی کل مالیت 800 کروڑ روپے تھی، اس کے ساتھ ہی ان کا شمار بھارت کے امیرترین سیاستدانوں میں ہونے لگا تھا تاہم جیا بچن 1000 کروڑ کے ساتھ ان سے بھی بازی لے گئیں۔
جیابچن کے جمع کیے گئے کاغذات کے مطابق 2012 میں ان کے اور ان کے شوہر امیتابھ بچن کے اثاثوں کی مالیت تقریباً 500 کروڑ تھی تاہم اب ان کے اثاثے دوگنے ہوگئے ہیں۔ امیتابھ اور جیا بچن کے پاس موجود طلائی زیورات کی قیمت 62 کروڑ، گاڑیوں کی قیمت 13 کروڑ، گھڑیوں کی قیمت 3 کروڑ 51 لاکھ، امیتابھ کے پاس موجود پین کی قیمت 9 لاکھ ہے جب کہ دونوں کے پاس ملک اور بیرون ملک بھی کروڑوں کی جائیداد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں