عمران خان حکومت کے خلاف نئی سازش تیار 383

عمران خان حکومت کے خلاف نئی سازش تیار

اسلام آباد (پاکستان ٹائمز) عمران خان کے سابقہ نہایت قریبی ساتھی جہانگیر ترین اپنے خلاف ہونے والی عدالتی کارروائی کے نتیجہ میں بول پڑے ہیں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے تحریک انصاف کے لئے اور حکومت بنانے کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں مگر چینی اسکینڈل میں صرف ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے جب کہ دیگر شوگر ملز مالکان کو کسی نے نشانہ پر نہیں لیا۔ میرے خلاف ملکی بیوروکریسی مصروف عمل ہے اور اعظم خان اس سازش میں اہم کردار ہیں۔ جہانگیر ترین نے اپنے حامی قومی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان کو اپنے گھر ناشتہ پر مدعو کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے حالیہ تحریک عدم اعتماد کا ووٹ بھی ان کی سپورٹ کی وجہ سے حاصل کیا ہے وگرنہ اسی روز حکومت گھر روانہ ہو جاتی۔ انہوں نے ایک بار پھر عمران خان کو متنبہ کیا کہ وہ انتقامی کارروائی بند کروائیں، اپنے ارگرد موجود سازشی عناصر سے ہوشیار رہیں انہوں نے واضح کیا کہ شہزاد اکبر، زلفی بخاری اور اعظم خان ان کے خلاف برسر پیکار ہیں۔ اعظم خان نے افسر شاہی کے ذریعہ عمران خان کے اصلاحات پیکیج کو ثبوتاژ کیا ہے اگر عمران خان نے حقائق کو نہ سمجھا تو پھر میرے پاس کوئی راستہ نہیں ہوگا۔ بجز اس کے کہ عمران خان کے خلاف تحریک اعتماد کو کامیاب بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کے خلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بننا چاہتا لیکن اگر میرے خلاف شروع کی گئی انتقامی کارروائی نہ روکی گئی تو پھر مجھ سے شکایات نہ کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں