عمران خان کا قوم کو ڈٹے رہنے کا پیغام 256

عمران خان کا قوم کو ڈٹے رہنے کا پیغام

اسلام آباد (پاکستان ٹائمز) وزیر اعظم عمران خان پاکستان کے 22 ویں جب کہ پاکستانی تاریخ کے پہلے وزیر اعطم ہیں جو سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارم کا مستقل بنیادوں پر استعمال کرتے ہیں اور وہ اپنی اس حکمت عملی کے نتیجہ میں بخوی اپوزیشن کی تمام کوششوں کے باوجود حاوی دکھائی دیتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پر عوام کو اس مشکل وقت میں حکومت کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے کی تلقین کی ہے اور عوام کی حوصلہ افزائی کے لئے اپنی جوانی اور کرکٹ کے زمانے کی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جو ٹوئیٹر ٹرینڈ بنی ہوئی ہے انہوں نے عوام سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چاہے زندگی کتنی ہی مشکل کیوں نہ ہو جائے۔ چاہے آپ کتنا ہی درد محسوس کررہے ہوں، کبھی ہمت نہ ہاریں۔ عمران خان نے مزید لکھا ہے کہ درد یقیناً کم ہو جائے گا، کوئی بھی صورتحال ہمیشہ ایک جیسی نہیں رہتی، اس لئے ہمت نہ ہاریں اور حکومت کے ساتھ مضبوطی سے جڑے رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں