عمران خان کے خلاف بیرونی نہیں، جمہوری سازش تھی 220

عمران خان کے خلاف بیرونی نہیں، جمہوری سازش تھی

لندن (پاکستان ٹائمز) بلاول بھٹو جو آج کل لندن کے دورہ پر ہیں نے مسلم لیگ نواز کے بانی نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم نے مشترکہ کوششوں کے بعد ایک غیر جمہوری شخص کو گھر بھیج دیا ہے اور ایک پاکستان کی سیاست میں تاریخ رقم کی۔ چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات اتنی ہی اہم ہے جتنی چارٹر آف ڈیموکریسی کی ملاقات تھی۔ دونوں رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ عمران خان نے معیشت کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ اس موقع پر دونوں رہنماﺅں نے ساتھ میں مل کر چلنے کا عزم کیا۔ نواز شریف نے بلاول بھٹو کو تحریک عدم اعتماد پر کی گئی کوششوں کو سراہا اور مبارکباد دی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کے خلاف وائٹ ہاﺅس کی نہیں بلاول ہاﺅس کی سازش تھی۔ بلاول کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کی بحالی میں میاں صاحب کی قربانی سب کے سامنے ہے۔ ملک کو درپیش چیلنجز کا سامنا مسلم لیگ نواز اور پی پی پی مل کے کر سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں