عمران خان توجہ فرمائیے! 283

ماہِ شعبان اور اس کی برکات

عبداللہ بن عوف فرماتے ہیں: ایک رات میں نے خواب میں دیکھا کہ قیامت بپا ہوچکی ہے۔ مجھے حساب و کتاب کے لئے لایا گیا۔ میرا حساب بڑی آسانی سے ہو گیا پھر مجھے جنت میں لایا گیا اور وہاں مجھے بہت سارے محل دکھائے گئے۔ مجھے کہتے ہیں: اس محل کے دروازوں کو شمار کرو، میں نے شمار کئے تو 50 دروازے تھے۔ پھر کہتے ہیں: اس محل کے گھروں کو شمار کرو تو وہ 175 گھر تھے۔ وہ گھر میری ملکیت میں دے دیئے گئے تھے۔ انتہائی خوشی ہوئی۔ جیسے ہی میری آنکھ کھلی تو خدا کا شکر ادا کیا۔
صبح ہوتے ہی ابن سیرین کے پاس گیا اور اپنے خواب کو بیان کیا۔ انہوں نے کہا: یقیناً آپ آیت الکرسی کثرت سے پڑھتے ہیں۔ میں کہا: جی ہا۔ اسی طرح ہے۔ لیکن آپ کو کیسے پتہ چلا؟ کہتے ہیں کہ اس آیت کے 50 کلمے اور 175 حروف ہیں۔ میں نے ان کے حافظے کی تیزی پر تعجب کیا۔ پھر مجھے کہتے ہیں: جو شخص بھی آیت الکرسی کی تلاوت کرے تو موت کی سختی اس پر آسان ہو جاتی ہے۔
(۱) آیت الکرسی آسمانی نور ہے۔
(۲) آیت الکرسی عرشی خزانے کی ایک آیت ہے۔
(۳) آیت الکرسی سفر میں سلامتی کا باعث بنتی ہے۔
(۴) آیت الکرسی قرآن میں بلند ترین مقام پر فائز ہے۔
(۵) رسول جب بھی بستر پر جاتے تو آیت الکرسی کا ورد کرتے۔
(۶) آیت الکرسی پڑھنے سے انسان ہر بلا و آفت سے محفوظ رہتا ہے۔
(۷) برائے رفع فقر آیت الکرسی موثر ہے اور غیب سے اللہ کی مدد پہنچتی ہے۔
(۸) ہر چیز آیت الکرسی میں ہے یعنی کرسی میں آسمانوں اور زمین کی گنجائش ہے۔
(۹) تنہائی میں آیت الکرسی پڑھنے سے خوف دور ہوتا ہے۔
(۱۰) آیت الکرسی کو مستحب نمازوں میں، آیام ہفتہ کے شب و روز میں، سفر میں، نماز تہجد میں اور میت کو فن کرتے وقت پڑھیں۔
(۱۱) سوتے وقت آیت الکرسی کو پڑھیں کیوں کہ اس طرح خداوند کریم ایک فرشتہ کو ڈیوٹی پر معمور کردیتا ہے کہ وہ آپ کی حفاظت کرے۔
(۱۲) جب بھی آنکھ کا درد ہو تو آیت الکرسی پڑھیں اور اس درد کا کسی کے سامنے اظہار نہ کریں، افاقہ ہوگا۔
(۱۳) نبی کریم نے فرمایا! جس گھر میں آیت الکرسی پڑھی جائے ابلیس اس گھر سے دور رہتا ہے اور سحر و جادو سے بھی محفوظ رہتا ہے۔
(۱۴) آیت الکرسی پایہ عرش الٰہی ہے اور اس کی تلاوت کا ہدف یہ ہے کہ لوگ اللہ کے علاوہ کسی اور کی پرستش نہ کریں، کسی دوسرے کے سامنے اپنا سر نہ جھکائیں، لوگوں کے اندر روح توحید پیدا ہو، آیت الکرسی عقلوں کو بیدار اور حقیقی معبود کی پہچان کرواتی ہے۔
(۱۵) وقت غروب آفتاب 41 بار آیت الکرسی پڑھنے سے حاجت پوری ہو جاتی ہے۔
(۱۶) اگر مومن آیت الکرسی کو پڑھ کر اس کے ثواب کو مرحومین کو ہدیہ کردے تو اللہ تعالیٰ ایک فرشتہ کی ڈیوٹی لگا دیتا ہے کہ اس کی طرف سے تسبیح کرے۔
(۱۷) آیت الکرسی پڑھنے سے حافظہ تیز ہوتا ہے۔
(۱۸) آیت الکرسی شرک کی بنیادوں کو ویران کردیتی ہے۔
(۱۹) آیت الکرسی سورة بقرة کی سردار ہے۔
آیت الکرسی کی ان گنت برکتیں اور خصوصیات ہیں۔ شعبان کے اس مہینے میں شب برات بھی وارد ہوتی ہے۔ جس میں آئندہ آنے والے سال میں زندگی اور موت کے فیصلے کئے جاتے ہیں اور رزق کی تقسیم کی جاتی ہے۔ یہ مہینہ رحمتوں اور برکتوں والا ہے اس میں جس قدر عبادت ہو سکے کرنی چاہئے اور قیام لیل کا اہتمام بھی ہونا چاہئے۔ اس میں ذکر اذکار کی محفلیں بھی منعقد کی جانی چاہئیں تاکہ ہم نفع حاصل کرسکیں اور اللہ رب العزت کی تسبیح و حمد بیان کرسکیں۔ اس مہینہ میں جہاں دوسرے ذکر و اذکار کرنے چاہئیں وہیں آیت الکرسی پڑھنے کا بھی خصوصی اہتمام ہونا چاہئے۔ دعا ہے کہ رب کریم ہمیں شعبان کے اس مہینے کا احترام کرنے اور اس کے فیوض و برکات سے استفادہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے، (آمین)۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں