654

ٹرمپ کا اسلحہ خریداروں کے ماضی کی چھان بین سخت کرنے کاعندیہ

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس میں زیرِ بحث اس مجوزہ قانون کی حمایت کا عندیہ دیا ہے کہ جس کے تحت امریکہ میں آتشیں اسلحے کے خریداروں کے ماضی کی چھان بین مزید سخت کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
رپورٹکے مطابق وائٹ ہاوس کی ترجمان سارہ ہکابی جونیئر نے صحافیوں کو بتایا کہ صدر ٹرمپ نے فلوریڈا کے ایک سکول میں فائرنگ کے واقعے کے بعد ٹیکساس سے منتخب ری پبلکن سینیٹر جان کورنین سے مجوزہ قانون پر گفتگو کی تھی۔سینیٹر کورنین نے کنیٹی کٹ سے منتخب ڈیموکریٹ سینیٹر اور گن کنٹرول کے سرگرم حامی کرس مرفی کے ساتھ مل کر مجوزہ قانون سینیٹ میں پیش کیا ہے جس پر تاحال دونوں جماعتوں کے رہنماوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔مجوزہ قانون میں آتشیں اور خودکار اسلحے کی خریداری پر نئی پابندیاں تو نہیں لگائی گئیں البتہ وفاقی تحقیقاتی اداروں کو خواہش مند خریداروں کے ماضی کی چھان بین مزید سخت کرنے کے اختیارات تجویز کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں