پاکستان کیلئے آخری لمحے اور آخری گیند تک لڑوں گا، وزیراعظم 231

پاکستان کیلئے آخری لمحے اور آخری گیند تک لڑوں گا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قوم کے نام جاری پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کے لیے ا?خری لمحے ، آخری گیند تک لڑوں گا اور کل شام کو قوم سے خطاب کروں گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ میں نے جمعے کو کابینہ اور پارلیمانی پارٹی کے اجلاس طلب کیے ہیں، جس کے بعد قوم سے خطاب کروں گا۔

قبل ازیں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب اور وفاقی وزیر اطلاعات و قانون فواد چوہدری نے بھی وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب سے متعلق بیانات جاری کیے۔

دونوں وزرا نے بتایا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اور پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا، جس کے بعد وہ رات کو قوم سے انتہائی اہم خطاب کریں گے۔

کابینہ کا خصوصی اجلاس صبح گیارہ بجے طلب
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس وزیراعظم ہاو¿س میں جمعے کی صبح 11 بجے طلب کرلیا، جس میں وفاقی وزرائ اور وزیراعظم کے مشیر شرکت کریں گے جبکہ وزرائے مملکت اور معاونین خصوصی کابینہ ڈویژن سے اجلاس میں آن لائن شرکت کریں گے۔

دریں اثنا سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماو¿ں کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے اور مستقبل کی صورت حال پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ کی حکمتِ عملی کے حوالے سے لائحہ عمل بھی مرتب کیا گیا۔ اس اہم میٹنگ میں پی ٹی آئی کی سینئر قیادت اور قانونی ماہرین بھی شریک تھے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق حکومت نے موجودہ صورت حال میں مختلف آپشنز پر غور بھی کیا، جبکہ پارلیمانی کمیٹی اور کابینہ کا اجلاس بلانے پر حتمی اتفاق کیا گیا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی قانونی ٹیم سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے سپریم کورٹ کے کسی بھی فیصلے کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعظم نے قانونی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا پی ٹی آئی نئے انتخابات کے لئے تیار ہے، ہم غیر ملکی سازش کو کسی طور پر کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے لاجر بینچ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ ازخود نوٹس کا مختصر اور متفقہ فیصلہ جاری کیا، جس میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دے کر قومی اسمبلی کو تین اپریل کی حیثیت میں بحال کرنے اور عوم اعتماد کی ووٹنگ کے لیے 9 اپریل کو اجلاس بلانے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں