226

ڈونلڈ ٹرمپ کا امیگریشن ایگزیکٹو آرڈر، بھارت میں صف ماتم

واشنگٹن (پاکستان ٹائمز) ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ نئی ویزا پالیسی کے اعلان کے بعد بھارت کی نئی نسل میں صف ماتم بچھ گئی ہے کیونکہ سالانہ کوٹہ کا 70% فیصد بھارت کو چلا جاتا تھا اور اس کے علاوہ L ویزا کیٹگری سے بھی سب سے زیادہ فائدہ بھارت اٹھاتا تھا کہ تھرڈ پارٹی کے ذریعہ بھارتی کمپنیاں اپنی کارپوریشن ٹرانسفر کے ذریعہ ہزاروں ملازمین کو امریکہ ٹرانسفر کررہی تھیں۔ وہ تمام دھندے رکتے دکھائی دے رہے ہیں اور جس کے سبب بھارت کو ملنے والا کثیر زرمبادلہ گھٹتا دکھائی دے رہا ہے۔ یوں اس فیصلہ کا دباﺅ مودی حکومت پر بھی شدید ہے اور بھارت سخت مضطرب ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے موقع پر کی گئی آﺅ بھگت کا بھی کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکلا۔ چائنا سے مار کھانے کے بعد اور پسپائی اختیار کئے بھارت پر امریکہ کا یہ معاشی حملہ بھارت کو سخت مشکل حالات میں لے جاتا دکھائی دیتا ہے۔ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت کو کشمیریوں، بھارتی مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے لوگوں پر کئے گئے مظالم کی سزا مل رہی ہے۔ کچھ لوگوں کے خیال میں ڈونلڈ ٹرمپ کا امیگریشن ریفارمز کا یہ فیصلہ براﺅن لوگوں کو امریکہ آنے سے روکنے کی بھی ایک کوشش ہے جن کی تعداد H1B کیٹگری میں 278,491 ہے جب کہ چائنا سے ملازمت کے لئے آنے والوں کی تعداد 50,408 جب کہ دنیا کے دیگر ممالک بشمول پاکستان تعداد 58,303 ہے، یوں بھارتی نئی نسل ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ اس فیصلہ کے بعد بھارتی ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست کے منتظر ہیں کہ ان کے خیال میں آئندہ امریکی الیکشن میں جوبائیڈن کے جیتنے کی صورت میں یہ فیصلہ کالعدم قرار دے دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں