341

کینیڈین خاتون سیاح نے اسلام قبول کرنے کی ویڈیو جاری کردی

کراچی: پاکستان میں ایک عرصے سے موٹر سائیکل پر تنہا سیاحت کرنے والی مہم جو اور کینیڈا کی سیاح، روزی گبریئل نے اپنے فیس بک پیج پر اسلام قبول کرنے کی ویڈیو جاری کردی۔
جمعے کی صبح ’میری شہادت‘ کے عنوان سے جاری ہونے والی ویڈیو کے ساتھ روزی نے ایک نوٹ لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اگرچہ روحانیت کا تعلق خدا اور بندے کے درمیان ہوتا لیکن میں یہ ویڈیو کیوں شیئر کررہی ہوں؟
انہوں نے خود ہی جواب دیا کہ یہ اسلام کے لیے میری شہادت ہے جو ایک سچے حقیقی خدا کی تصدیق کے لیے دی جاتی ہے اور اللہ کے پیغمبر حضرت محمد مصطفیٰ کی گواہی بھی لازمی ہوتی ہے، اگرچہ اسلام قبول کرنے کا عمل عوام کے سامنے بھی کیا جاسکتا تھا یا پھر سرگوشی کی صورت میں خود اقرار بھی ہوسکتا تھا کیونکہ یہ تو نیت اور دل کا معاملہ ہوتا ہے۔

روزی نے کہا کہ میں یہ سچائی بیان کرنا چاہتی ہوں کہ اسلام امن، سچائی اور توحید کا نام ہے، اسی مذہب کو سب سے زیادہ تنقید کا سامنا ہے اور پوری دنیا میں غیر مسلموں نے اسلام کو نہیں سمجھا، دوسرے مذاہب کی طرح اسلام میں بہت سے فرقے اور گروہ ہیں جو میرے نزدیک خدا کی اصل تعلیمات نہیں ہیں بلکہ انسانی کوتاہیاں ہیں۔
واضح رہے کہ محض ایک سال قبل روزی گیبریل نے پاکستانی کلچر اور خوبصورتی کے بارے میں جاننے کے لیے ایک موٹر سائیکل پر تنہا پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے لاہور، سوات، ملتان اور گوادر سمیت متعدد مقامات کا دورہ کیا اور پاکستان کی خوبصورتی کو پہچانا اور اسے دنیا بھر کے لوگوں تک پہنچایا۔
وہ پاکستانیوں کے پرخلوص رویے اور مہمان داری سے بہت خوش ہوئیں۔ قبل ازیں وہ دنیا بھر میں اپنا سفر بھی کرچکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں