ٹورنٹو (پاکستان ٹائمز) سندھی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ کا 35 کنونشن اس سال 2019ءمیں ٹورنٹو میں منعقد ہو رہا ہے جس میں تمام مکتبہ فکر کے سندھی دانشور دنیا بھر سے شرکت کے لئے تشریف لارہے ہیں۔ اس تین روزہ کنونش کے عہدیداران کا چناﺅ ہو چکا ہے اور حلف برداری کی تقریب میں سابق الیکشن کمشنر جناب رضا حسین گھلو نے عہدیداروں سے حلف لیا۔
اس موقع پر جن لوگوں نے شرکت کی اُن میں ڈاکٹر شاہد قریشی، ڈاکٹر چندر شیکر، امتیاز شیخ، ارشد شیخ، خیر محمد کولاچی، ممتاز شر، فاروق امین قریشی، وشنو لوھانو، عبدالجبار لاشاری، جبار سمعون، ادی فاطمہ زہرا، ادی اندرا پنجوانی، ڈاکٹر رادا پیمانی، اشفاق میمن، راہول پیمانی، دلیپ رتناتی، حاجن کلہوڑو، غلام مرتضیٰ عباسی، غلام سرور قندر، نظیر بلوچ، محمد عثمان شیخ، اعجاز شاہ، حفیظ میمن، سریش ارشد شیخ، ارشاد علی، وزیر کولاچی، نعیم وسطرو کے علاوہ بڑی تعداد میں سندھی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
اس تین روزہ سالانہ کنونشن میں جو 28 جون سے شروع ہو کر یکم جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔ سندھی ثقافت کے نمونے پیش کئے جائیں گے اور سندھی لوک فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ اس کنونشن میں کینیڈا کے ممبر پارلیمنٹ، وزراءاور پاکستان سے اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔