Notice: Undefined index: geoplugin_countryName in /home/pakistantimes/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
200

لبرل پارٹی کے نومنتخب اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ

لبرل پارٹی کے نومنتخب اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ
لبرل پارٹی کے نومنتخب اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ

(رپورٹ: پاکستان ٹائمز)
لبرل پارٹی کے 2025ءکے فیڈرل الیکشنز میں کامیابی سے ہمکنار ہونے والے ممبر پارلیمنٹس کے اعزاز میں پاکستانی کمیونٹی سینٹر نے المصطفیٰ کینیڈا کے تعاون سے ایک عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں کمیونٹی کو بڑی تعداد میں مدعو کیا گیا تھا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا جس کے بعد نصیر ملک کی صاحبزادی علیزہ ملک نے پاکستان اور کینیڈا کے قومی ترانے پڑھے۔ پروگرام کی نظامت زاہد خان نے کی۔ اوٹاوا میں پارلیمنٹ کے سیشن کے باعث اسلم رانا کے علاوہ کسی اور ممبر پارلیمنٹ کی موجودگی اس تقریب میں ممکن نہ ہو سکی تاہم انہوں نے فون پر مہمانوں سے خطاب کیا اور اپنے نہ آنے کی معذرت پیش کی۔ جو اراکین پارلیمنٹ تقریب میں نہ پہنچ سکے ان میں شفقت علی، اقراءخالد، سلمیٰ زاہد، یاسر نقوی اور زبیری شامل ہیں جب کہ اسلم رانا نے تقریب میں شرکت کی اور نماز مغرب کی امامت بھی کی۔ اس موقع پر لبرل پارٹی کے جن پرانے ایسوسیٹس نے خطاب کیا ان میں عمران میاں، مظہر شفیق، حفظہ موسیٰ اور ابراہیم دانیال سرفہرست ہیں۔ زاہد خان نے نہایت خوبصورت سے نظامت کی جب کہ سرفراز باجوہ نے پاکستانی کمیونٹی سینٹر کی سروسز کے بارے میں مہمانوں کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر المصطفیٰ کینیڈا غیر منافع بخش تنظیم کینیڈا کے انچارج نثار کلو نے بھی خطاب کیا اور پاکستانی کمیونٹی سینٹر کے ساتھ اپنے ادارے کے اشتراک پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی سینٹر کی انتظامیہ کی جانب سے پُرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں