پولینڈ: انگریزی مقولے ’اولڈ از گولڈ‘ پر یقین رکھنے والے پولینڈ کے دندان ساز پاویل کوزمینسکی نے جدید سافٹ ویئر کے بجائے نسبتاً پرانے مائیکرو سافٹ پینٹ پر ایک گیم تخلیق کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔ گزشتہ برس بنائے گئے اس گیم کو مزید تبدیلیوں اور اپ گریڈیشن کے بعد لانچ کردیا گیا ہے۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس جدید دور شاید ہی کوئی مائیکروسافٹ پینٹ پر گیم کھیلنے کے بارے میں سوچنے کی جسارت بھی کرے لیکن پولینڈ کے ایک دندان ساز کو نہ جانے مریضوں کے درد کا علاج کرتے کرتے کیا س±وجی کہ مائیکرو سافٹ پینٹ پر ’ورلڈ آف ہارر‘ نامی گیم تخلیق کربیٹھے۔
مکینوں کا خیال تھا کہ یہ سب عام طور پر نظر نہ آنے والی مخلوقات جیسے جن یا بھوتوں کی کارستانی ہے۔
مائکروسافٹ پینٹ پر بنائے گئے اس گیم میں اسی گاﺅں کی 5 مختصر کہانیاں شامل ہیں، پورے گیم کے دوران موسیقی کی دھن وہ استعمال کی گئی ہے جس سے پراسراریت جاری تھی۔ وہم، خوف اور ڈر کے امتزاج سے بنائے گئے اس کھیل میں کھلاڑی بھول بھلیوں میں کھو جاتے ہیں اور کسی حادثے کا شکار ہوجاتے ہیں۔
کھلاڑیوں کو ان خوفناک مراحل سے جذبات، خوف اور ڈر پر قابو رکھتے ہوئے آگے بڑھتے رہنا ہوتا ہے اگر کوئی کھلاڑی خود کو چھریوں کے وار اور دہشت ناک مخلوق کے خوفناک دانتوں سے محفوظ رکھتے ہوئے پانچوں مراحل کو پورا کرلیتا ہے تو وہ کامیاب قرار دیا جاتاہے۔
485