واشنگٹن: امریکی ریاست میری لینڈ کے اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
میڈیا کے مطابق تدریسی عمل شروع ہوتے ہی گریٹ ملز ہائی اسکول فائرنگ کی آواز سے گونج اٹھا،مسلح طالب علم نے کلاس میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایک طالب علم نے نوعمر لڑکی اور لڑکے کو گولی مارنے کے بعد خود کو بھی گولی مارلی جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ایف بی آئی کے اسپیشل ایجنٹس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور اسکول کو طالب علموں سے خالی کرالیا۔
St. Mary Co. Sheriff Tim Cameron on shooting at Great Mills HS: shooting happened in hallway; shooter, a student, fired at a female student, another was student hit. Armed school resource ofc, a deputy, exchanged shots w/ shooter; shooter & female student in critical condition
— Peggy Fox (@PeggyTV) March 20, 2018
ابتدائی طور پر حملہ آور اور زخمیوں کے درمیان تعلقات کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔اسکول میں 1500کے لگ بھگ طالب علم زیرتعلیم ہیں۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ رواں سال کے دوران اب تک اسکولوں میں فائرنگ کے 16واقعات پیش آچکے ہیں۔
Students are being evacuated from GMHS and being bused to the reunification center at the Leonardtown HS campus. The building is orderly and the Sheriff’s Office is conducting an investigation. We will continue to update as more information becomes available.
— SMCPS_MD (@SMCPS_MD) March 20, 2018