656

امریکا میں شدید بارش و برفباری، 3ہزار پروازیں منسوخ،مسافر پریشان

واشنگٹن:امریکا کے مشرقی ساحلی علاقے موسم سرماکے طوفان کی زدمیں ہیں،طوفان اوربرفباری کے باعث 3ہزارسے زائدملکی وغیرملکی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
میڈیا کے مطابق ساحلی علاقوں میں طوفانی ہوائیں،شدیدبارش اوربرفباری کا سلسلہ جاری ہے، نیویارک کے شمالی اورمغربی علاقوں میں ایک فٹ سے زائد برف پڑچکی ہے۔بارش اور برف باری کے باعث 2 ہزار400 سے زائدپروازیں تاخیرکاشکار ہیں۔اس کے علاوہ 9 لاکھ افراد اور تجارتی علاقے بجلی سے محروم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں