777

انتخابات کسی صورت تاخیر کا شکار نہیں ہوں گے، چیف جسٹس

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انتخابی اصلاحات عمل درآمد کیس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ہیں کہ انتخابات کسی صورت تاخیر کا شکار نہیں ہوں گے جب کہ اس حوالے سے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے انتخابی اصلاحات عمل درآمد کیس کی سماعت کی، اس دوران چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ انتخابات کسی صورت تاخیر کا شکار نہیں ہوں گے، انتخابات قریب ہیں جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا،الیکشن کمیشن تاخیر کو بھول جائے تاہم الیکشن کمیشن خود بے بس ہو جائے تو الگ بات ہے۔ عدالت نے موجودہ اور سابقہ انتخابی ضابطہ اخلاق کا مواد طلب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو کل شام تک مواد پر مبنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے کاغذات نامزدگی سے متعلق اپیلیں بھی بدھ کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں