753

ریڈیو محفل ایک معیاری ریڈیو پروگرام

کونینینٹل گرانڈ بوفے کی جانب سے رمضان المبارک کے مہینے سے شروع ہونے والا ریڈیو پروگرام محفل کو بہت کم عرصہ میں باذوق سامعین کی شاندار پزیرائی حاصل ہوئی ہے۔ اب بدھ کے دن پیش ہونے والا یہ دلچسپ اور معلوماتی پروگرام یکم ستمبر سے ہفتہ کے پانچوں دن پیر تا جمعہ FM 91.9 میٹر بینڈ پر رات نو بجے سے دس بجے تک صاف اور شفاف آواز میں پیش کیا جائے گا۔ ایک گھنٹہ کے اس رنگا رنگی ریڈیو شو میں معیاری اور شائستہ گفتگو‘ معروف دانشوروں کے سیاسی تجزیئے‘ دین اور صحت سے متعلق اہم معلومات‘ اردو شاعری سے بہترین انتخاب‘ سدا بہار نغمے‘ رس بھرے گیت‘دل نشین غزلیں اور ٹورانٹو سمیت دنیا بھر سے تازہ خبروں کا انتخاب پیش کیا جائے گا۔کلام بہ زبان شاعر میں معروف شعرا ئے کرام اپنا کلام پیش کریں گے۔ اس مکمل اور معیاری پروگرام کو مشہور براڈکاسٹ‘ شاعراور ادیب ناظم الدین مقبول اپنے شگفتہ اور مخصوص انداز میں پیش کرینگے۔ پروگرام کے پیش کار جناب علی خان ان کا ساتھ دینگے۔ریڈیو محفل اپنے مواد اور معیاری پیش کش سے ایسا پروگرا م ہوگا جس کو آپ سننا چاہیں گے۔جو حضرات اپنے بزنس یا خدمات کی تشہیر کرنا چاہتے ہوں وہ ریاعتی پیش کش سے فائدہ اٹھایئں۔ پروگرام کے بارے میں مزید معلومات اور اسپانسرشپ کے لیے رابطہ فرمائیں۔
علی خان 647 669 6771یا
ناظم الدین مقبول 647 500 4885

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں